07:10 am
ریڈ زون میں داخلے کی کوشش پر آزادی مارچ کے شرکا کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی،وزارت داخلہ

ریڈ زون میں داخلے کی کوشش پر آزادی مارچ کے شرکا کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی،وزارت داخلہ

07:10 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سیکریٹری داخلہ کی زیرِ صدارت وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریڈ زون میں داخلے کی کوشش پر آزادی مارچ کے شرکا کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔اجلاس میں فوج اور رینجرز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی، انتظامیہ کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ مظاہرین کو ریڈ زون میں کسی صورت داخل نہ ہونے دیا جائے۔دھرنے کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں