10:05 am
 کرتار پور راہداری تحریک انصاف نے نہیں بلکہ کس نے بنوائی

کرتار پور راہداری تحریک انصاف نے نہیں بلکہ کس نے بنوائی

10:05 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرتارپور راہداری کی ریکارڈ وقت میں تکمیل پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کو مبارکباد دی ہے جس پرپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے دوسرا رخ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ کرتار پور راہ داری حکومت نے نہیں ایف ڈبلیو او نے بنائی ہے، عمران خان مغالطے میں نہ رہیں، حکومت بناتی تو حال بی آر ٹی جیسا ہوتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ

کرتارپور راہداری ایف ڈبلیو اونے بنائی ہے حکومت نے نہیں۔ گرونانک جی کے 550ویں جنم دن کی تقریبات کے لئے ریکارڈ مدت میں کرتاپور تیار کرنے پر میں اپنی حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانسکھ یاتریوں کے خیر مقدم کیلئے کرتار پور پوری طرح تیار ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں سکھ مذہب کے پیشوا بابا گرونانک جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے لئے ریکارڈ مدت میں کرتار پور راہداری تیار کرنے پر اپنی حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

تازہ ترین خبریں