10:26 am
 ڈیڈلائن ختم ، بات نہ ماننے کی صورت میں جے یو آئی پورے ملک میں کیا خوفناک کام کرے گی

ڈیڈلائن ختم ، بات نہ ماننے کی صورت میں جے یو آئی پورے ملک میں کیا خوفناک کام کرے گی

10:26 am

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)  ڈیڈلائن ختم ، بات نہ ماننے کی صورت میں جے یو آئی پورے ملک میں کیا خوفناک کام کرے گی ،کچھ ہی دیر میں مولانا کیا کام کرنے والے ہیں۔۔۔مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت جمعیت اعلمائے اسلام (ف) کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں حکومت کودی گئی ڈیڈ لائن کے بعد اگلی حکمت عملی اورپلان بی پر مشاورت جاری ہے، مولانا آج پنڈال میں اہم اعلان کریں گے۔
اسلام آباد میں آزادی مارچ کے پڑاؤ کے چوتھے روز مولانا فضل الرحمٰن کی صدارت میں جے یو آئی (ف) کے اجلاس میں رہبرکمیٹی کی طرف سے احتجاج کوملک گیر شکل دینے ، شٹرڈاؤن، سڑکیں بند کرنے سمیت دیگر تجاویز پربھی غور کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کےمطابق اجلاس میں پی پی پی اور مسلم لیگ نون کی جانب سے ڈی چوک جانے کی مخالفت کےبعد کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس کے کیے جانے والے فیصلوں کی روشنی میں آزاری مارچ کے روح رواں مولانا فضل الرحمٰن آج پنڈال میں اہم اعلان کریں گے۔


 

تازہ ترین خبریں