11:36 am
 وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

11:36 am

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس پیرکو سہ پہر3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم عمران خان موجودہ صورت حال پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس میں اپوزیشن احتجاج پرحکومتی اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب عوام اب مکمل طور پر بیدار ہوچکے ہیں، ماضی میں وہ کرپٹ سیاستدانوں کے کرتوت دیکھ چکے ہیں،آپ ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے ان کرپٹ حکمرانوں کو تحفظ دیتے رہے ہیں، قوم اب کسی صورت مولانا کو مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنے دے گی، دینی مدارس کے معصوم طلباء کو سڑکوں پر لاکر انتشار کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مولانا دارالحکومت میں کھڑے ہوکر قومی اداروں پر زبان درازی کررہے ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا صاحب عوام اب مکمل طور پر بیدار ہوچکے ہیں ،ماضی میں وہ کرپٹ سیاستدانوں کے کرتوت دیکھ چکے ہیں،آپ ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے ان کرپٹ حکمرانوں کو تحفظ دیتے رہے ہیں، قوم اب کسی صورت مولانا کو مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنے دے گی، دینی مدارس کے معصوم طلباء کو سڑکوں پر لاکر انتشار کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مولانا دارالحکومت میں کھڑے ہوکر قومی اداروں پر پر زبان درازی کررہے ہیں۔ مولانا صاحب قومی اداروں پر تو دشمن حملہ آور ہوتے ہیں آپ کا کیا ایجنڈاہی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سیاسی بونے ایک ایک کرکے محض اس لیے اچھل کود میں مصروف ہیں کہ خود کو احتسابی شکنجے سے بچا لیں۔