01:30 pm
بھارت نےگلگت ، بلتستان اور کشمیر کو نقشے پراپنے علاقے قراردیدیا

بھارت نےگلگت ، بلتستان اور کشمیر کو نقشے پراپنے علاقے قراردیدیا

01:30 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگلت ، بلتستان اور کشمیر کو نقشے پراپنے علاقے کراردیدیا، جانتے ہیں پھر پاکستان نے کیا کام کیا ۔۔۔۔پاکستان نے بھارت کے جاری کردہ جموں و کشمیر خطے کے سیاسی نقشے کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے سیاسی نقشے کو غلط، غیر قانونی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق
بھارتی سیاسی نقشوں میں گلگت، بلتستان اور کشمیر کو اپنے علاقے ظاہر کرنا غیر قانونی اقدام ہے، جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کا کوئی بھی قدم مقبوضہ کشمیر کی اقوام متحدہ میں تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بھارت کے ایسے اقدامات کشمیریوں سے ان کا حق خودارادیت چھین نہیں سکتے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔