02:47 pm
چودھری شجاعت کا فضل الرحما ن سے رابطہ، میلہ لوٹ لینے پر مبارکباد

چودھری شجاعت کا فضل الرحما ن سے رابطہ، میلہ لوٹ لینے پر مبارکباد

02:47 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان سے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے رابطہ کر لیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق چودھری شجاعت نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے اور انھیں مبارکباد پیش کی ہے۔چودھری شجاعت نے کہا کہ آپ کو مبارک ہو ۔آپ نے میلہ لوٹ لیا ہے۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نے آپ کو اہم اپوزیشن لیڈر تسلیم کر لیا ہے۔ آپ ایک بڑے باپ کے بیٹے ہیں جنھوںنے
معاملات کو ہمیشہ سیاسی بصیرت اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا ہے۔ آپ نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو اپنے پیچھے لگا لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چودھری شجاعت نےمولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف کا دھرنے میں کوئی بھی کردار نہیں ہے ۔ وہ واقعاتی اور حادثاتی طور پر دھرنے میں شریک ہوئے۔ آپ پرقومی سلامتی کے اداروں کے حوالے سے جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا الزا م لگ رہا ہے۔ آپ اپنے بارے میں اس تاثر کو ختم کریں ۔