02:56 pm
فضل الرحمان نے چودھری شجاعت سے ملاقات کےلئے حامی بھرلی

فضل الرحمان نے چودھری شجاعت سے ملاقات کےلئے حامی بھرلی

02:56 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانافضل الرحمان نے حکومت کی سب سے اہم ترین شخصیت چودھری شجاعت سے ملاقات کی حامی بھر لی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چودھری شجاعت نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور انھیں معاملے کو سیاسی افہام و تفہیم سے حل کرنے کی گزارش کی ہے ۔ جس کے بعد جے یو آئی (ف) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان چودھری شجاعت سے ملاقات کےلئے رضا مند ہو گئے ہیں
۔جے یوآئی کی قیادت نے دو دنوںمیں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کو دعوت دی جائے گی۔اکرم درانی کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔