03:56 pm
نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاک فوج ایکشن میں آگئی

نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاک فوج ایکشن میں آگئی

03:56 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاک فوج ایکشن میں آگئی، مصر اور اردن کی اسپیشل فورسز پاکستان پہنچ گئیں، پاک فوج کیساتھ مشترکہ مشقوں کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تین ملکی خصوصی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ مشقوں میں حصہ لینے کیلئے اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے کیلئے مصر اور اردن کی اسیشل فورسز کی پاکستان آمد ہوئی ہے: مصر اور اردن کی اسپیشل فورسز پاک فوج کے ساتھ اور ماہرین کی نگرانی میں خصوصی فوجی مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں
۔ ان مشقوں کا مقاصد ان ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا اور خاص کر اردن اور مصر کی افواج کی پیشہ وارانہ مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔ تینوں ممالک کی ان فوجی مشقوں کو "دی ڈان آف دی ایسٹ 1 کا نام دیا گیا ہے۔ یہ خصوصی فوجی مشقیں یکم نومبر سے لے کر 8 نومبر تک جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان نے مختلف ممالک کیساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ فوجی مشقوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنا شروع کر دی ہے۔ حال ہی میں اسی سلسلے میں پاکستان اور روس کی فوجوں کی بھی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔