04:03 pm
شہباز شریف کی حیثیت ’جمعہ جنج نال‘ والی ہے ، وہ حادثاتی جکہ آپ واقعاتی اپوزیشن لیڈر ہیں

شہباز شریف کی حیثیت ’جمعہ جنج نال‘ والی ہے ، وہ حادثاتی جکہ آپ واقعاتی اپوزیشن لیڈر ہیں

04:03 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف کی حیثیت ’جمعہ جنج نال‘ والی ہے ، وہ حادثاتی جکہ آپ واقعاتی اپوزیشن لیڈر ہیں ، چوہدری شجاعت حسین نے یہ بات جانتے ہیں کسے کہی ہے ۔۔۔مسلم لیگ ق کے سربراہ سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے اصل اپوزیشن لیڈر مولانا فضل الرحمان کو قراردے دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی حیثیت ”جمعہ جنج نال“ والی ہے، شہبازشریف حادثاتی جبکہ آپ واقعاتی طور پر اپوزیشن لیڈر بن گئے، مولانا نے دونوں بڑی جماعتوں کو اپنے پیچھے لگا لیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ جس میں معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کی درخواست کی گئی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آپ نے میلہ لوٹ لیا ہے۔ شہبازشریف کا دھرنے میں کوئی کردار نہیں ہے۔ شہبازشریف کی حیثیت ”جمعہ جنج نال“ والی ہے۔ شہبازشریف حادثاتی اور آپ واقعاتی طور پر اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں۔ اب اصل اپوزیشن لیڈر مولانا فضل الرحمان ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مولانا نے دونوں بڑی جماعتوں کو اپنے پیچھے لگا لیا ہے۔ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے آپ کو اپنا لیڈرتسلیم کرلیا۔چودھری شجاعت نے کہا کہ آپ کی بات سے فوج کیخلاف جو تاثر گیا ، وہ غلط ہے۔آپ اس تاثر کو مٹانے کی کوشش کریں۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو معاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔آپ مفاہمت سے معاملات حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آپ ایسے باپ کے بیٹے ہیں جو سیاسی شعور رکھتے تھے اور معاملات کو مفاہمت سے حل کرتے تھے۔ مفتی محمود ملکی مفاد کی خاطر افہام وتفہیم سے معاملات حل کرنے پر یقین رکھتے تھے۔ اسی طرح حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے، جس میں انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی ہے کہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے افہام وتفہیم سے حل کیا جاسکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پرویز الٰہی کو بات چیت کیلئے مثبت اشارہ دیا۔