05:39 pm
نوازشریف ، مریم نواز اور شہبازشریف بیرون ملک جانے والے ہیں، سید طلعت حسین

نوازشریف ، مریم نواز اور شہبازشریف بیرون ملک جانے والے ہیں، سید طلعت حسین

05:39 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور بھائی شہبازشریف ملک سے باہر روانہ ہو جائیں گے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں سید طلعت حسین کہتے ہیں کہ مریم نواز کو ضمانت ملنے کے بعد مریم نوازاور میاں نوازشریف بیرون ملک روانہ ہونے والے ہیں جبکہ شہبازشریف بھی بیرون ملک چلے جائیں گے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، عدالت یہ فیصلہ پیر کو سنائے گی۔طلعت حسین نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے علاوہ دیگر معاملات پر اہم اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ سینئر صحافی نے سوال اٹھایا کہ کیا نواز شریف مولانا کے مارچ کے بیچ ”ڈیل“ کی تہمت سر لیے یہ سب قبول کریں گے؟۔
کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، عدالت یہ فیصلہ پیر کو سنائے گی۔طلعت حسین نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے علاوہ دیگر معاملات پر اہم اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ سینئر صحافی نے سوال اٹھایا کہ کیا نواز شریف مولانا کے مارچ کے بیچ ”ڈیل“ کی تہمت سر لیے یہ سب قبول کریں گے؟۔

تازہ ترین خبریں