05:55 pm
مسئلہ استعفے کا نہیں قوم کی امانت کا ہے، فضل الرحمان

مسئلہ استعفے کا نہیں قوم کی امانت کا ہے، فضل الرحمان

05:55 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو لائے جانے کا مقصد گریٹر اسرائیل کے ایجنڈے کی تکمیل تھا۔اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے دھرنے سے قادیانی اور اسرائیل بہت زیادہ پریشان ہیں۔1996ء کے ایک اخبار کی واضح سرخی تھی کہ 2020ء میں خطے میں اسرائیل کا اثررسوخ بڑھ جائے اور اس مقصد کیلئے کرکٹر عمران خان کو منتخب کیا گیا ۔
انہوں نے آزادی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ استعفے کا نہیں قوم کی امانت کا ہے۔ہمیں کہہ رہے ہیں الیکشن کمیشن میں جائیں، الیکشن کمیشن تو ہم سے زیادہ بے بس ہے۔فار ن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن ہے لیکن فیصلہ نہیں ہوا۔ ہم دھاندلی کے خلاف پارلیمانی کمیٹی کے پاس گئے،لیکن آج تک کچھ نہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ ہم یہاں جائیں گے تو پیش قدمی کی طرف جائیں گے، آگے بڑھ کرسخت حملہ کرنے جائیں گے، بتائیں گے اسلام آباد میں آج ایک اجتماع ہے اور پورے پاکستان میں اجتماع کرکے دکھائیں گے۔

تازہ ترین خبریں