05:48 am
 اسلام آباد کی طرح پورا ملک بند کرکے دکھائیں گے: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد کی طرح پورا ملک بند کرکے دکھائیں گے: مولانا فضل الرحمان

05:48 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد کی طرح پورا ملک بند کرکے دکھائیں گے، ہمارے پاس اور کوئی آپشن نہیں، حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا، عوام کو ووٹ کا حق دینا ہوگا، الیکشن کمیشن ہم سے بھی زیادہ بے بس، فارن فنڈنگ کا فیصلہ آج تک نہیں ہو سکا۔جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہنا تھا کہ مسئلہ کسی ایک شخص کے استعفے کا نہیں بلکہ قوم کی امانت کا ہے۔ ان حکمرانوں کو جانا ہوگا اور عوام کو ووٹ کا حق دینا ہوگا، اس کے علاوہ اب کوئی اور چارہ نہیں ہے۔
کارکن ڈی چوک کا کہہ رہے ہیں لیکن وہاں جگہ کم ہے، یہاں کھلی جگہ ہے۔ ہم یہاں سے جائیں گے تو پیشرفت کیساتھ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن میں جا کر شکایت کریں۔ الیکشن کمیشن تو ہم سے بھی زیادہ بے بس ہے۔ الیکشن کمیشن بے بس نہ ہوتا تو عوام کی اتنی بڑی تعداد یہاں نہ ہوتی۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ حساب مانگتے ہیں لیکن خود کسی ادارے کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے لیکن ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبریں