05:54 am
شہباز کے حکومتی اتحادی، ناراض ارکان سے رابطے

شہباز کے حکومتی اتحادی، ناراض ارکان سے رابطے

05:54 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) ڈی چوک دھرنا کے معاملہ پر واضح طور پر تقسیم ہے، پارٹی کی سینئر قیادت اس معاملے پر یکسو نہیں، کارکن بھی شدید تذبذب کا شکار ہیں، سینئر قیادت کی اکثریت ڈی چوک دھرنا کے سخت خلاف ہے جبکہ عام کارکن احتجاج کیلئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔پارٹی قائد نواز شریف ، صدر شہباز شریف اس معاملہ پر مختلف رائے رکھتے ہیں، دونوں کی لابی اپنے اپنے موقف کے ساتھ صوبائی تنظیموں، پارٹی عہدیداروں کے ساتھ را بطے میں ہے، اس معاملے پر شہباز شریف نے اہم مشاورتی اجلاس آج لاہور میں طلب کیا ہے،
پارٹی کے فیصلہ ساز فورم سی ای سی کی سفارشات نواز شریف کو پیش کی جائیں گی جس کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا، تاحال تجاویز، آرا پارٹی کے اندر زیر بحث ہیں، نواز شریف فضل الر حمن کے ساتھ آخری حد تک جانے کو تیار ہیں، نواز شریف جے یو آئی کی طرف سے اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز کے بھی حامی ہیں جبکہ شہباز شریف اس کے برعکس رائے رکھتے ہیں۔