12:38 pm
گلگت بلتستان کو قدرت نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، یہاں سیاحت کے فروغ ..

گلگت بلتستان کو قدرت نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، یہاں سیاحت کے فروغ ..

12:38 pm

گلگت ۔ یکم نومبر: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو قدرت نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔ اس علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے بیش بہا مواقع موجود ہیں جن کو بروئے کار لا کراس خطے کی ترقی ممکن ہو سکے گی۔ گلگت بلتستان حکومت مزید چھوٹے پن بجلی گھر قائم کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کرے جس میں وفاقی حکومت بھی مدد کرے گی۔
 
سی پیک منصوبوں کی بدولت اس خطے کی ترقی دیدنی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون، وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، سینیٹر فیصل جاوید، گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین اور حکومت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان کے انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں اور سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول سڑکوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات، پن بجلی کے منصوبوں، شجرکاری اور سیاحت کے فروغ کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظم نے کہاکہ گلگت بلتستان کو قدرت نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔اس علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے بیش بہا مواقع موجود ہیں جن کو بروئے کار لا کراس خطے کی ترقی ممکن ہو سکے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت مزید چھوٹے پن بجلی گھر قائم کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کرے جس میں وفاقی حکومت بھی مدد کرے گی۔ وزیراعظم کو سی پیک منصوبوں میں شامل گلگت۔ شندور۔ چترال روڈ، 100 میگاواٹ گلگت پن بجلی منصوبہ اور 80 میگاواٹ پھنڈر پن بجلی منصوبہ پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بدولت اس خطے کی ترقی دیدنی ہوگی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں 180 ملین پودے لگائے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کو ہدایت کی کہ وہ گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں درپیش مسائل کو متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جلد حل کریں۔ وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت ہر ممکن طریقے سے گلگت بل بلتستان حکومت کی مدد کرے گی۔ گلگت بلتستان کی غیور عوام کا بھی پاکستان پر اتنا ہی حق ہے جتنا باقی صوبوں کا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے  ،شازیہ مری

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے ،شازیہ مری

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

 ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان 

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان