11:12 am
ریسکیو1122 عوام کی خدمت کے لئے کو شاں ہے ، شارق ریاض خٹک

ریسکیو1122 عوام کی خدمت کے لئے کو شاں ہے ، شارق ریاض خٹک

11:12 am

پشاور: خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122 ) عوام کو خدمات فراہمی میں ہر اول دستے کی طرح نمایاں کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔
 
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چارسدہ انجینئرشارق ریاض خٹک کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی قیادت میں عوام کو بلا تفریق سہولیات فراہم کرنے میں دن رات مصروف ہے ۔ ریسکیو1122 چارسدہ نے اکتوبر میں شہریوں کو مختلف نوعیت کی157 ہنگامی خدمات فراہم کیں۔ 75 میڈیکل، 58 ٹریفک حادثات ، 3 آتشزدگی، 4 جرائم جبکہ 17 دیگر ایمرجنسیز میں 130زخمیوں اور بیماروں کو میڈیکل سہولیات فراہم کی گئیں ۔45 افراد کو موقع پر طبی امداد جبکہ 85 کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں