03:19 pm
پاکستان میں قیامت خیز منظر ، اسماعیل گوٹھ قبرستان سے خاتون کی لاش نکال کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، تفصیلات نے پاکستانیوں کے ہوش اڑا کر رک

پاکستان میں قیامت خیز منظر ، اسماعیل گوٹھ قبرستان سے خاتون کی لاش نکال کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، تفصیلات نے پاکستانیوں کے ہوش اڑا کر رک

03:19 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا ، پاکستان میں اب قبور بھی محفوظ نہ رہیں ، خاتون کی لاش کو قبر سے نکال کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہر لانڈھی ٹائون میں نامعلوم افراد نے ایک قبرستان سے خاتون کی قبر کھود کر نعش باہر نکال اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ مرحومہ کو دفن کرنے کے اگلے ہی روز لواحقین کو اطلاع ملی کہ مرحومہ کی قبر کسی نے کھودی ہے ۔ لواحقین کے ساتھ ساتھ ان کے ہمسایوں کی بڑی تعداد بھی اس گھنا
ئونے فعل سے آگاہ ہونے کے بعد جب اسماعیل گوٹھ قبرستان پہنچی تو سامنے دل دہلادینے والا منظر تھا ۔ مبینہ طور پر کچھ افراد نے قبر کھود ڈالی تھی اور مرحومہ کو زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا تھا ۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ زیادتی کتنےافراد نے کی ۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ قبرستان کی دیکھ بھال کرنے والے اس کے ذمہ دار ہیں ۔قبرستان انتظامیہ کے مطابق تازہ قبر پر سے سلیب کسی کتے نے ہٹائی تاہم کسی کتے کیلئے پوری سلیب اٹھانا ناممکنات میں سے ہے ۔ دوسری جانب پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ اس حوالے سے مرحومہ کے لواحقین نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سےانکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے ۔

تازہ ترین خبریں