04:10 pm
پاکستان کا انسداد دہشتگردی سے متعلق امریکی رپورٹ پر  اظہا ر افسو س

پاکستان کا انسداد دہشتگردی سے متعلق امریکی رپورٹ پر اظہا ر افسو س

04:10 pm

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان نے انسداد دہشتگردی سے متعلق امریکی رپورٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف کیے جانیو الے اقدامات اور افغان مفاہمتی امن کے کردار کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے رپورٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ میں دو دہائیوں سے جاری پاکستان کی کوششوں کو نظراندازکیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ اس رپورٹ میں زمینی حقائق اوردودہائیوں سے دہشگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کونظراندازکیا گیا ہے ، دہشتگری کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں خطے سے القاعدہ کا خاتمہ ہوا اوردنیا کو محفوظ مقام بنا دیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا مزید کہناتھا کہ پاکستان نیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹھوس اقدامات کرنے کا پابند ہے، ہم نے دہشت گردوں کے اثاثے منجمد کرنے اورفنڈزروکنے کیلئے وسیع قانونی اورانتظامی اقدامات اٹھائے ہیں، ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پرمکمل عمل درآمد کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کو متعدد گروہوں کی طرف سے دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ہے، ان گروہوں میں ٹی ٹی پی، جے یو اے اور داعش خیبر پختون خوا بھی شامل ہیں، یہ گروہ سرحد پارسے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ پاکستان نے نیک نیتی کے ساتھ امریکہ اورطالبان

تازہ ترین خبریں