04:11 pm
 ن لیگ نے ہری جھنڈی دکھا دی

ن لیگ نے ہری جھنڈی دکھا دی

04:11 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء اورسابق سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاہے کہ میں نے مولانافضل الرحمٰن کوبتایاکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اسمبلیوں میں اجتماعی استعفے دینے کی تجویز زیرغورنہیں ۔مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی استعفیٰ نہیں دیں گے۔ایاز صادق مولانافضل الرحمٰن کی زیرصدارت منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نمائندگی کررہے تھے۔انہوں نے مولانافضل الرحمٰن پراجلاس کے دوران واضح کیاکہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیں گے
۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ ایک اہم فورم ہے اورہم استعفے دے کرکسی دوسری جماعت کے لیے خلا نہیں چھوڑ سکتے۔پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی بڑی جماعتوں میں سے ایک ہے اوراس کے پاس قومی اسمبلی کی 342نشستو ں میں سے 84نشستیں اس کے پاس ہیں۔

تازہ ترین خبریں