04:44 pm
آزادی مارچ میں معذور شخص کی مدد کرنیوالے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار کو بڑے انعام سے نوا ز دیا گیا

آزادی مارچ میں معذور شخص کی مدد کرنیوالے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار کو بڑے انعام سے نوا ز دیا گیا

04:44 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزادی مارچ میں معذور شخص کی مدد کرنیوالے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار کو بڑے انعام سے نوا ز دیا گیا ۔۔۔آئی جی اسلام آباد ذوالفقار خان نے معذور شخص کی مدد کرنے والے ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل عامر بیگ کے عمل کو سراہتے ہوئے 10 ہزارروپے اور تعریفی سند دی۔ انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار کاکہنا تھا کہ کانسٹیبل عامر بیگ نے اپنے عمل سے پولیس کی نیک نامی میں اضافہ کیا ہے، ٹریفک پولیس کانسٹیبل کا عمل دیگر فورس کے لیے مشعل راہ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی
جس میں دیکھا گیا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل عامر بیگ نے معذور شخص کو گود میں اٹھا کر اس کی مدد کی تھی جس کے بعد ان کے اس عمل کی ہر کوئی تعریف کر رہا تھا۔

تازہ ترین خبریں