05:33 pm
کیامولانافضل الرحمٰن کیساتھ بھی خادم رضوی جیساسلوک کیاجانیوالاہے ،مولانااپنی سیاسی شکست کوجیت میں بدلنے کے لیے کیاکرنیوالے ہیں

کیامولانافضل الرحمٰن کیساتھ بھی خادم رضوی جیساسلوک کیاجانیوالاہے ،مولانااپنی سیاسی شکست کوجیت میں بدلنے کے لیے کیاکرنیوالے ہیں

05:33 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سینئرتجزیہ کارعارف نظامی نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمٰن کوخادم رضوی سمجھنابڑی غلطی ہوگی ،کہاجاتاہے کہ مولانافضل الرحمٰن کومولاناخادم رضوی کی طرح بھیج دیاجائیگاان کوبھی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگالیں گے ،لیکن یہ غلط فہمی مولانافضل الرحمٰن اکیلے نہیں ہی ں پورے ملک کی سیاست ان کے پیچھے کھڑی ہے ،انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ تیز گام کے ورثاءآج تک دھکے کھارہے ہیں جبکہ شیخ رشیدپریس کانفرنس کرتے پھررہے ہیں اورسوٹ پہن کرسگارپی رہے ہیں
ان کاتحقیرآمیز انداز ہے کہ مارچ سے پہلے کہہ رہے تھے فضل الرحمٰن جارہاہے ۔بھئی وہ عالم ہے اور سینئرسیاستدان ہے، ان سے اختلاف کریں لیکن ان کا احترام لازم ہے۔اصل بات یہ ہے کہ شیخ رشید تاریخیں بہت دیتے ہیں اب ایک اورچھوڑی ہے کہ مولانا فضل الرحمان دو روز میں چلے جائیں گے، اور حکومت پانچ سا ل پورے کرے گی۔ یہ کام کرلیں کہ اپنی جنتری چھاپ دیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی کے اشارے پر یہ بات کررہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا تھا کہ میں اتوار کوبتاؤں گا کہ میں نے استعفیٰ دینا یا نہیں، ریلوے کو آفیسرز کو معطل کردیا لیکن خود استعفیٰ نہیں دیا، ان کو چاہیے واضح کہیں استعفیٰ دینا ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کا ستارہ بھی گردش میں آیا ہوا ہے۔ عدالت میں باربار چکرلگ رہے ہیں۔ آج نان کسٹم گاڑی میں پھر رہی تھی۔موجودہ حالات میں کیا گاڑی کو نکالنے کی کیا ضرورت تھی؟عارف نظامی نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو مولانا خادم رضوی کی طرح بھیج دیا جائے گا، ان کو بھی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا، لیکن یہ غلط فہمی ہے مولانا فضل الرحمان اکیلے نہیں ہیں پورے ملک کی سیاست ان کے پیچھے کھڑی ہے۔

تازہ ترین خبریں