07:21 am
پاک فضائیہ کی جانب سے جنگی طیارے سونمیانی میں فائر پاور کا شاندار مظاہرہ

پاک فضائیہ کی جانب سے جنگی طیارے سونمیانی میں فائر پاور کا شاندار مظاہرہ

07:21 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاک فضائیہ کی جانب سے بدھ کے روز جنگی طیارے سونمیانی میں فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران تمام لڑاکا طیاروں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جنگی طیارے بدھ 6 نومبر کو سونمیانی فائرنگ رینج میں صلاحیتوں کےجوہر دکھائے۔ مظاہرہ صبح 11 بجے شروع ہوا۔ اس دوران لڑاکا طیارے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا اور طیاروں سے میزائل گرائیں گے۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات بھی شریک ہوئے۔فائر پاور مظاہرے میں ایف 7 پی جے کے اسکواڈرن کی سربراہی پائلٹ عرفان رسول نے کی،
جن کا نعرہ ہے" بازو تیرا توحید کی قوت سے قوی ہے"۔تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں میراج فائٹر نے بھی "رن وے ڈینائیل بم" سے اہداف کو نشانہ بنانے کا شاندار مظاہرہ کیا، جس کی قیادت ونگ کمانڈر وقاص امجد اور حمزہ آفتاب نے کی۔ ان کا نعرہ ہے " دونیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا" ۔فائر پاور کی تقریب میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی سولو ائیروبیٹکس اور پاک فضائیہ کی ائیروبیٹکس ٹیم شیر دل نے بھی فضائی کرتب دکھائے۔ پاک فضائیہ کے اسپیشل سروسز ونگ کے کمانڈوز نے بھی اللہ ہو کے بلند شگاف نعرے لگا کر شاندار مظاہرہ کیا۔