08:20 am
رحیم یار خان میں ایک خاتون کی لاش کو دفنانے کے بعد قبرسے باہر نکال لیا گیا ،وجہ ایسی تھی کہ پاکستانیوں کی آنکھیں بھر آئیں

رحیم یار خان میں ایک خاتون کی لاش کو دفنانے کے بعد قبرسے باہر نکال لیا گیا ،وجہ ایسی تھی کہ پاکستانیوں کی آنکھیں بھر آئیں

08:20 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایسا ملک ہے جہاں چاہےآپس میں جتنی مرضی دشمنیاں ہوں ، جتنے مرضی مسائل ہوں مگر وفات کے وقت اوراس کے بعد مرحومین کوہمیشہ بس دعائیہ کلمات میںہی یاد کیا جاتا ہے تاہم پاکستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران جو قیامت خیز مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں ان پر تو بات کرتے ہوئے بھی دل دہل جاتا ہے ۔ یقینا ً تما م پاکستانی ایسے نہیں ہیں تاہم چند ایک کی وجہ سے پورے پاکستان کا جو امیج خراب ہوتا ہے وہ ناقابل بیان ہے ۔ اسی حوالے سے ایسی ہی ایک خبر موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رحیم یار خان میں کے قبرستان میں زمینداروں کی قبروں پاس ایک غریب خاتون کی تدفین کو مسئلہ بناتےہوئے قبر سے خاتون کی لاش نکال لی گئی ، تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں زمینداروں کی قبروں کے پاس تدفین کرنے پر بااثر افراد نے خاتون کی لاش قبر سے باہر نکال دی
اور حملہ کر کے متوفیہ کے تین لواحقین کو زخمی کر دیا۔پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔جب کہ خاتون کی تدفین دوبارہ کروا دی گئی ہے۔واقعے کے تینوں زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے ایک قبرستان میں بھی ایک لرزہ خیز واقعہ رونما ہو اجس میں کراچی کے علاقے لانڈھی میں اسماعیل گوٹھ قبرستان میں سے ایک خاتون کی لاش نکال کر اس کیساتھ زیادتی کی گئی ، پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے ۔

تازہ ترین خبریں