08:58 am
سابق وزیراعظم نوازشریف کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

08:58 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعظم نوازشریف کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جہاں سے وہ اپنی رہائش گاہ جاتی امرا روانہ ہوگئے۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف مسلسل ناساز طبیعت کے باعث 16 روز سے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی دیکھ بھال کے لیے حکومت نے ڈاکٹر محمود ایاز کی سربراہی میں خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی رہائی کے بعد نوازشریف کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جس کے بعد وہ اپنی صاحبزادی کے ہمراہ اسپتال سے روانہ ہوئے۔
اس موقع پر شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز اور ان نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سمیت دیگر عملہ بھی سروسز اسپتال میں موجود تھا جہاں میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز کے حوالے کیں۔روانگی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد سروسز اسپتال کے باہر موجود تھیں جنہوں نے نوازشریف کی اسپتال سے باہر آمد پر نعرے بازی کی اور ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھار کیں۔

تازہ ترین خبریں