10:17 am
 پاکستانیوں کیلئے شناختی کارڈز سے متعلق زبردست سروس کا آغاز کر دیا گیا

پاکستانیوں کیلئے شناختی کارڈز سے متعلق زبردست سروس کا آغاز کر دیا گیا

10:17 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تاکہ شناختی کارڈز بنوانے میں آسانی ہو ، پاکستانیوں کیلئے شناختی کارڈز سے متعلق زبردست سروس کا آغاز کر دیا گیا ۔۔۔۔ نادرا نے عوام کی سہولت کے لئے ایک اور ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا ہے جس کے تحت شہریوں کو شناختی کارڈ کی زائد المعیاد ہونے سے قبل بروقت تجدید کے لئے یاد ہانی کرائی جائے گی
۔نادر کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق چیئرمین نادرا عثمان مبین کی قیادت میں نادرا کئی جدت آمیز سہولیات اور خدمات متعارف کرا چکا ہے۔اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے نادرا نے ایس ایم ایس سروس کی شکل میں ایک اور عوام دوست سہولت متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے شہریوں کو ان کے شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہونے سے پہلے یاد دہانی ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے جن کی بدولت وہ اپنے شناختی کارڈ کی بروقت تجدید کرا سکیں گے اور ب فارم کے مطابق اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچنے پر شناختی کارڈ بنوانے کے لیے بھی یاد دہانی ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔ نادرا کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اس سروس کا مقصد عوام کو عین ضرورت کے وقت شناختی کارڈ کے زائد المیعاد ہونے کی صورت میں پیش آنے والی دقت سے نجات دلانا ہے۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ عمرے کی سعادت ہو یا بچوں کے لئے وظائف یا تعلیمی اداروں میں داخلہ کا حصول، ایس ایم ایس سروس کی بدولت شہری ضروری کاغذی کارروائی کو بروقت مکمل کر سکیں گ