10:18 am
حافظ حمد اللہ نے غلط کہا کہ فواد چوہدری وہ آلو ہیں جو ہر سالن کا لازمی حصہ ہوتے ہیں

حافظ حمد اللہ نے غلط کہا کہ فواد چوہدری وہ آلو ہیں جو ہر سالن کا لازمی حصہ ہوتے ہیں

10:18 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی سیاستدانوںکے درمیان یوں تو چپقلش چلتی ہی رہتی ہے تاہم کچھ نوک جھوک ، کچھ چھڑپیں اپنے لطیف جملوں کی وجہ سے اس قدر مشہور ہوجاتی ہیں کہ پھر ضرب المثل کے طور پر مستعمل ہو جاتی ہیں ۔ایسے ہی کچھ جملے گزشتہ دنوں حافظ حمد اللہ اور سیدہ شہلا رضا کے مشہور ہوئے ۔ پی پی رہنما سیدہ شہلا رضا نے حافظ حمد اللہ کے ایک بیان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حمد اللہ غلط کہتے ہیں کہ فواد چوہدری وہ آلو ہے جو ہر سالن میں ڈالا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری، فردوس عاشق
، فروغ نسیم ، پرویز خٹک، مولا بخش سومرو ، فہمیدہ مرزہ ، اعظ، سواتی ، پرویز الٰہی ، شیخ رشید ، خسرو بختیار اور شاہ محمود قریشی وہ ٹماٹر ہیں جو ہر سالن کا لازمی جز ہوتے ہیں ۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری پرویز مشرف کی حکومت میں بھی رہے نواز شریف کی حکومت میں بھی۔