10:19 am
حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا ختم کرانے  کا فی الحال ممکنہ ’’سیاسی حل‘‘ تلاش کرلیا

حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا ختم کرانے کا فی الحال ممکنہ ’’سیاسی حل‘‘ تلاش کرلیا

10:19 am

کراچی(نیوز ڈیسک ) حکمراں جماعت تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا ختم کرانے  کا فی الحال ممکنہ ’’سیاسی حل‘‘ تلاش کرلیا ہے جب کہ اس ممکنہ سیاسی حل کا نام نئی ’’ضرورت کے مطابق نئی آئینی ترمیم یا قانون سازی‘‘ ہوسکتا ہے۔
حکومت کی کوشش ہوگی کہ اپوزیشن کے تعاون سے انتخابی اصلاحات کو مذید مربوط بنانے، الیکشن کمیشن کو زیادہ بااختیار بنانے سمیت اہم امورپر نئی قانون سازی یاضرورت کے مطابق ممکنہ نئی آئینی ترمیم پارلیمنٹ سے منظور کرائی جائیں گی ۔اگر اپوزیشن راضی ہوئی تو الیکشن نظام میں اصلاحات سمیت اہم امور پر قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کے لیے نئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بھی قائم کی جاسکتی ہے یا مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی کے دائرہ کار کو مذید وسعت دی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں