10:20 am
  حسینی فوج کیساتھ ہو یا یزیدی فوج کے ساتھ ؟ ایمان حاضر مزاری کو پاک فوج کے ٹویٹ پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

حسینی فوج کیساتھ ہو یا یزیدی فوج کے ساتھ ؟ ایمان حاضر مزاری کو پاک فوج کے ٹویٹ پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

10:20 am


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ ہو گئی ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمان زینب نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹوئٹ پر تنقید کی تو عامر لیاقت میدان میں آگئے اور کہا کہ ”بات تمہاری سمجھ میں کب آئی ہے ؟بی بی زینب جیسی عظیم ایمان کو فالو کرتیں تو حسینی فوج کے ساتھ ہوتیں یزیدی ٹوئٹس نہ کرتیں ،اپنی امی کا ہی سوچ لو انہیں کس کس کو جواب دینا پڑ تا ہے ۔“اس پر جواب دیتے ہوئے ایمان زینب نے کہا
”ڈاکٹر صاحب ،آپ جیسی مخلوق :جس نے بچوں کو لائیو ٹی وی پر ٹکٹوں کی طرح بانٹا ہے ،اقلیتوں کا خون جس کے ہاتھ پر ہے ،ایک سانس میں مذہب کی بات کرتا ہے اور دوسرے سانس میں گالیاں دیتا ہے ،جس کی مذہب کے بہانے سیاست کی دکان ابھی تک بند نہیں ہوئی اور جس نے لوگوں کا عام کھانے کا بھی موڈ تباہ کردیا تھا اپنی بے ہودگی سے ،وہ مجھے کیا سمجھانے کے قابل ہے ؟“۔