01:28 pm
حکومت کے ایک سال گزرنے کے بعدعمران خا ن نے ناکامی  تسلیم کرلی، اپنی ہی حکومت کے بارے میں وزیراعظم نے کیا کہا؟

حکومت کے ایک سال گزرنے کے بعدعمران خا ن نے ناکامی تسلیم کرلی، اپنی ہی حکومت کے بارے میں وزیراعظم نے کیا کہا؟

01:28 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے سینئربیوروکریٹس کوہدایت کی ہے کہ عوامی فلاح وبہبوداورترقی کے لیے سخت محنت کریں مسائل کاحل نکالیں نیب سے خوفزدہ ہوئے بغیروقت پرفیصلہ لینے کاخطرہ مول لیں۔وفاقی سیکریٹریز اورچیف سیکریٹریز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان کی کارکردگی پرعدم اطمینان کااظہارکیااورکہاکہ ہمیں اقتدارمیں آئے
ایک برس گزرچکاہے لیکن ہم عوام کی توقعات کے مطابق کام نہیں کرسکے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل وفاقی سیکریٹرز نے آرمی چیف سے ملاقات کی تھی جس میں نیب کے حوالے سے تحفظات کااظہارکیاگیاتھا۔وزیراعظم کے مشیرارباب شہزادکاکہناتھاکہ سیکریٹریز نے وزیراعظم سے نیب کے ہراساں کرنے اوردھمکانے کے طرز عمل کی شکایت کی جس کے باعث سرکاری افسران سرکاری فائلز پردستخط کرنے میں احتراز برتتے ہیں۔