02:14 pm
مولانا چھکا لگانے کی کوشش میں کہیں آئوٹ ہی نہ ہوجائیں

مولانا چھکا لگانے کی کوشش میں کہیں آئوٹ ہی نہ ہوجائیں

02:14 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ مولانا ہر بال پر چھکا لگاناچاہتے ہیں۔ پچ اس کےلئے سازگار نہیں ہے۔اس کوشش میں وہ آئوٹ بھی ہوسکتے ہیں۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ مولاناکی ہارڈ ہٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن ان کی ہارڈ ہٹنگ کا جواب ہارڈ ہٹنگ سے نہیں دیا جائے گا ۔
انھیں مد مقابل بائولر کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مولانا ہر گیند پر چھکا لگانا چاہتے ہیں لیکن پچ ہموار نہیں ہے۔ ایسا نہ ہو کہ وہ آئوٹ ہی ہو جائیں۔کچھ گیندوں کو روک کر کھیلنا بھی سمجھداری ہے۔