02:15 pm
جلد ہی احتساب کا نظام فعال اور معیشت بہتر ہونے والی ہے،کامران خان

جلد ہی احتساب کا نظام فعال اور معیشت بہتر ہونے والی ہے،کامران خان

02:15 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ جلد ہی ملک میں احتساب کا نظام پھر سے فعال اور معیشت پیروں پر کھڑی ہونے والی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کامران خان کا کہناتھا۔مسلسل اصرار سے کہتا آرہا ہوں کہ کشیدگی کم ہورہی ہے ابھی مریم نواز کی ضمانت بھی ہوگئی۔
پی ایم ایل (ن) اور پی پی پی نے مولاناسے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔اب پاکستان میںکیش معیشت کا خاتمہ ہو گا۔منی لانڈرنگ ختم ہو گی۔مدارس اور تنظیمات کا حساب ہو گا۔تب پاکستان کی دنیا میں تکریم بڑھے گی معیشت ترقی کرے گی۔