02:17 pm
عثمان بزدارکی دوسری شادی ،بغیرسوچے سمجھے جھوٹی خبردیناارشادبھٹی کومہنگاپڑ گیا

عثمان بزدارکی دوسری شادی ،بغیرسوچے سمجھے جھوٹی خبردیناارشادبھٹی کومہنگاپڑ گیا

02:17 pm

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی دوسری شادی کی خبرجھوٹی نکلی ۔سینئرصحافی ارشادبھٹی کوقانونی نوٹس ارسال کردیاگیا،نوٹس 25کروڑ روپے کابھیجاگیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی کے ٹاک شومیں ارشادبھٹی کی جانب سے انکشاف کیاگیاتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے دوسری شادی کرلی ہے
جس کے بعدسوشل میڈیاپرنئی بحث کاآغاز ہوگیاتھامگروزیراعلیٰ کی جانب سے تردیدکرتے ہوئے ارشادبھٹی کوہتک عزت کاقانونی نوٹس ارسال کردیاگیاہے ،جس کے مطابق متاثرہ شخص جس کے مطابق متاثرہ شخص اور اُن خاندان کی عزت پر حرف آنے کے باعث چودہ روز کے اندر ارشاد بھٹی کو پچیس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ نوٹس میں لکھاہے بغیر تصدیق کے جھوٹی خبر نشر کرنا پیمرا ایکٹ2007کی خلاف ورزی بھی ہے او راس قانونی نوٹس کے مطابق ارشاد بھٹی اُسی نجی ٹی وی کے اُسی ٹاک شومیں مذکورہ شخص سے واضح اور واشگاف الفاط میں معافی بھی مانگنا ہوگی۔ 29اکتوبر2019 کونجی ٹی وی کے ٹاک شومیں میں ان الفاظ کیساتھ جھوٹا اور بے بنیاد دعوی کیا تھا کہ ”آپ کو اور ساروں کو مبارک ہو کہ بزدر صاحب نے دوسری شادی کر لی ہے۔