02:42 pm
جیو نیوز کی ایک رپورٹر دھرنے کی کوریج کر رہی تھی کہ اچانک جے یوآئی کے کارکن نے آکر کیا کیا،ویڈیو وائرل ہو گئی

جیو نیوز کی ایک رپورٹر دھرنے کی کوریج کر رہی تھی کہ اچانک جے یوآئی کے کارکن نے آکر کیا کیا،ویڈیو وائرل ہو گئی

02:42 pm

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنےپر جب خواتین صحافیوں نے دھرنے اورجلسے کی کوریج کی کوشش کی تو منتظمین نے انھیں اجازت نہیں دی تاہم بعد میں اہم صحافتی شخصیات کی کوششوں کے بعد یہ معاملہ حل کرلیا گیا۔ اب اس حوالے سے ایک ویڈیو گردش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جس میںدیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون رپورٹر بارش اور تیز ہوا کے دوران رپورٹنگ کر رہی ہے اور اس دوران جے یو آئی کاایک کارکن آکر انھیں سردی سے بچنے کےلئے سندھی اجرک اوڑھا دیتا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی اس ویڈیو کو کافی سراہاجا رہا ہے
۔کچھ لوگ اس ویڈیو کا موازنہ اس تصویر سے کررہے ہیں جو 2014کے دھرنے کے دوران لی گئی جس میں جیو نیوز ہی کی ایک خاتون رپورٹر کو تحریک انصاف کے کارکنوں کے ستانے پر روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں