03:10 pm
حنا ربانی کھر سمیت کئی شخصیات کے خلاف نیب انکوائریاں بند کرنےکا اعلان

حنا ربانی کھر سمیت کئی شخصیات کے خلاف نیب انکوائریاں بند کرنےکا اعلان

03:10 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سمیت کئی پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات کے خلاف عدم شواہد کی بنیاد پر انکوائریاں بند کرنےکا اعلان کردیا ہے۔ جبکہ چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاہے کہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیزکی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کیلئے عوام کو ان کی نشاندہی کے ساتھ ریگولیٹرز کو اپنا قانونی کردار بروقت ادا کرنا چا ہیے،ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم برآمد کرنے کے ساتھ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے ،
نیب نے گزشتہ 23 ماہ میں 71 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جو کہ ایک ریکارڈکامیابی ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔اجلاس میںڈپٹی چیئرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل اکائو نٹبلٹی نیب ،ڈی جی آپریشن نیب ، ڈی جی نیب راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعد مزید کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے

تازہ ترین خبریں