03:18 pm
حکومت کو ایک د ن بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا، فضل الرحمان

حکومت کو ایک د ن بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا، فضل الرحمان

03:18 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یوآئی کے سربراہ فضل الرحمان دھرنے سے خطاب کرتےہوئے کہتے ہیں کہ حکومت کو ایک دن بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ 9نومبر کو یوم اقبال کے دن کرتا پور راہداری کھولی جا رہی ہے۔ حج پانچ لاکھ روپے کا ہو گیا ہے لیکن سکھوں کےلئے آمدو رفت مفت کر دی گئی ہے۔
پالیسیوں میں تضاد ہے۔ ایک کروڑ نوکریوںکے نعروں پراقتدار حاصل کیا گیا اور اب کہہ جا رہا ہے کہ عوام نوکریوں کےلئے حکومت کے ہاتھوں کی طرف مت دیکھیں۔ کروڑوں نوکریاں تو دور کی بات لاکھوں لوگوںکو بے روزگار کر دیا گیاہے۔آج کہا جا رہا ہے کہ عوا م نوکریوں کےلئے حکومت کی طرف مت دیکھیں۔ فضل الرحمان کایہ بھی کہنا ہے کہ ناکام حکومت کو گرانےکےلئے مشقت برداشت کررہے ہیں۔ایسی آئینی حکومت چاہتے ہیں جو ملکی آئین کی عکاس ہو۔ سفر استقامت کے ساتھ جاری رہے گا۔انھوںنے کہا کہ گزشتہ شب کی بارش اور آج دن کی سردی اللہ کی طرف سے امتحان اور حکومت کےلئے پیغام تھا۔