06:09 pm
ایچ ای سی شعبہ پبلی کیشن کی نااہلی، سکالر شپ پروگرام کے اشتہار پر غلط نمبر شائع کردیا گیا

ایچ ای سی شعبہ پبلی کیشن کی نااہلی، سکالر شپ پروگرام کے اشتہار پر غلط نمبر شائع کردیا گیا

06:09 pm

اسلام آباد ( اوصاف نیوز ) ایچ ای سی کے شعبہ پبلی کیشن کی نا اہلی احساس پروگرام کے تحت دیئے جانے والے سکالر شپ پروگرام کے لاکھوں روپے کے اشتہار پر فون نمبر ہی غلط شائع کر دیا گیا شعبہ پبلی کیشن کی سربراہ عائشہ اکرام کی جانب سے اخبارات کو جاری کیا جانے والا اشتہار جس پر قومی خزانے کا لاکھوں روپے خرچ کیا گیا ہے ۔ اس پر دیا گیا فون نمبر 111-432-432 غلط نکلا یہ نمبر کسی اور ادارے کو جاری کیا گیا ہے ۔ ہزاروں طلبا معلومات کی رسائی کے لیے اس فون نمبر پر رابطہ کرتے ہیں جواب ملتاہے کہ یہ نمبر احساس پروگرام کے سکالر شپ کا نہیں ہے
ایچ ای سی کے نمبر پر رابطہ کریں ۔ ذرائع ایچ ای سی کے مطابق اخبارات کو دیئے جانے والے لاکھوں روپے کے اشتہار ات میں غلط نمبر کا ملبہ ایڈورٹائزنگ ایجنسی پر ڈالنے کی کوشش کی گئی ، عائشہ اکرام نے یہ غلطی ایڈور ٹائزنگ ایجنسی پر ڈالنے کی بھرپور کوشش کی لیکن احساس پروگرام جس کی سکالر شپ کے لیے وزیر اعظم نے پر عزم انداز میں افتتاح کیا لیکن ایچ ای سی کی جانب سے اس پروگرام کا بھرپور انداز میں بیڑہ غر ق کرنے کا پروگرام بنا لیا گیا ۔ عائشہ اکرام پر اس سے قبل بھی ایچ ای سی میں مبینہ بد انتظامی اور گاڑیوں کے غلط استعمال پر انکوائریوں کا سامنا کر چکی ہیں لیکن نئے چیئرمین ایچ ای سی کو رام کرنے کے بعد تمام انکوائریاں بند کر دی گئیں ،سابقہ چیئرمین ایچ ای سی کے خلاف بھی جاری چربہ سازی کی انکوائری ٹھپ کر دی گئی ۔ موجودہ اشتہار پر لاکھوں روپے خرچ کئےگئے لیکن شعبہ پبلک ریلیشن کی غلطی کے باعث یہ اشتہار بھی دینے کا کوئی فائدہ نہ ہوا ۔

تازہ ترین خبریں