07:47 am
ڈاکٹر نمرتا کماری کو بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا،حتمی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، سارا منظرنامہ ہی تبدیل

ڈاکٹر نمرتا کماری کو بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا،حتمی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، سارا منظرنامہ ہی تبدیل

07:47 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چانڈکا میڈیکل کالج کے ہوسٹل میں ڈاکٹر نمرتا کماری کوبدفعلی کے بعد قتل کیا گیا ۔حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نمرتا کو قتل کرنے سے پہلے بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ موت کی وجہ دم گھٹنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ میں مرد کے ڈی این اے پروفائل کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی جو لاش کے کپڑوں سے بھی ظاہر ہے، مرد کے ڈی این اے کی باقیات سے ظاہر ہے کہ نمرتا سے زیادتی کی گئی۔میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر امرتا کی جانب سے جاری
 
کردہ حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی مبہم ہے جو کہ خودکشی یا قتل کا صحیح تعین نہیں کرسکی۔پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نمرتا کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی کیونکہ نمرتا کی گردن پر پھندے کے نشانات تھے۔ میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر امرتا نے مزید کہا کہ اس طرح کی علامتیں یا تو گلا گھونٹنے پر یا پھانسی پر ظاہر ہوتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں