10:40 am
شہریوں کی بڑی مشکل حل ، پی آئی اے نےفلائٹ بکنگ انتہائی آسان کردی

شہریوں کی بڑی مشکل حل ، پی آئی اے نےفلائٹ بکنگ انتہائی آسان کردی

10:40 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے نے صارفین کی سہولت کے لیے فلائٹ بکنگ ایپلی کیشن متعارف کرا دی۔پی آئی اے نے موبائل ایپ ترکی کی آئی ٹی کمپنی ’’ہٹ اٹ‘‘ کے تعاون سے بنائی ، ایپ صارفین کو فلائٹ بکنگ کے علاوہ فلائٹ کے اسٹیٹس، فلائٹ کے اوقات کار اور بکنگ کے حوالے سے دیگر معلومات بھی فراہم کرے گی۔اس سمارٹ فون ایپ کا سائز 26 ایم بی ہے جسے اینڈرائڈ 4.1 اور اس سے زائد کے صارفین اپنے فون میں ڈائون لوڈ کر سکیں گے۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکیوٹو آفیسر ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ہٹ اٹ نے
 
کمپنی کو آمدنی پیدا کرنے میں مدد کی ہے، ہم ترکی کی آئی ٹی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کو ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر ترکش کمپنی کے سی ای او نور گوکمین کا کہنا تھا کہ دونوں کمپنیوں کے مابین شراکت داری بہت آگے تک جائے گی اور یہ دونوں کمپنیوں میں خوشحالی لائے گی۔

تازہ ترین خبریں