03:21 pm
سکالر شپ پروگرام کا اشتہار غلط چھپنے پرچئیرمین ایچ ای سی برہم

سکالر شپ پروگرام کا اشتہار غلط چھپنے پرچئیرمین ایچ ای سی برہم

03:21 pm

اسلام آباد ( اوصاف نیوز ) وزیراعظم کی جانب سے ملک بھر میں گریجویٹ طلبا کے لیے سکالر شپ کےلیے اعلی تعلیمی کمیشن ( ایچ ای سی ) کے شعبہ پبلی کیشن کی نا اہلی کے باعث لاکھوں روپے سے جاری ہونے والے اشتہا ر میں غلط نمبر جاری کئے جانے پر چیئرمین ایچ ای سی کا اظہار برہمی،احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے خواب کو پہلا جھٹکا
عائشہ اکرام ڈائریکٹر پبلی کیشن ایچ ای سی نے دے دیا ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی نے ’’اوصاف‘‘ میں خبر شائع ہونے کے بعد ڈائریکٹر عائشہ اکرام سے لاکھوں روپے کی مالیت سے شائع ہونے والے اشتہار پر غلط نمبر شائع کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ذمہ دار کا تعین کرنے کا کہا جس پر عائشہ اکرام نے اپنی جان چھڑانے کےلیے ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی اور چیئرمین کو کہا کہ ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو بلیک لسٹ کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈورٹائزنگ ایجنسی کی جانب سے اشتہار شائع کرنے سے قبل پروف ریڈنگ کے لیے عائشہ اکرام اور ان کے متعلقہ آفیسر کو ای میل کیا تھا ان کی تصدیق کے بعد یہ اشتہار اخبارات میں شائع کرنے کےلیے جاری کیا گیا تھا ۔وزیر اعظم نے چند دن قبل اس پروگرام کا افتاح کی تھا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ ملک بھر کے طلبا و طالبات کو سالانہ پچاس ہزار سکالر شپ جاری کئے جائیں گے جس کا کریڈٹ احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے لیا لیکن ان کے اس کریڈٹ کو ایچ ای سی کی ڈائریکٹر پبلی کیشن عائشہ اکرام نے خاک میں ملانے کی بھرپور کوشش کی جس میں لاکھوں روپے مالیت کے جاری کئے جانے والے اشتہار میں فون نمبر ہی غلط شائع کر دیا گیا ۔ ملک بھر کے طلبا اس نمبر 111-432-432 گزشتہ تین دن سے کالز کر رہے ہیں لیکن یہ نمبر کسی اور ادارے کا جس پر بتایا جاتا ہے کہ یہ نمبر ایچ ای سی نے اشتہار میں غلط شائع کیا ہے ایچ ای سی سے رابطہ کریں

تازہ ترین خبریں

مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شریک نہیں ہوں گی یا نہیں؟ بڑا فیصلہ کرلیاگیا

مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شریک نہیں ہوں گی یا نہیں؟ بڑا فیصلہ کرلیاگیا

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کے پانچ میں سے تین اہم رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے،رانا ثنا ء اللہ اور  شاہد خاقان عباسی کوبڑا

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کے پانچ میں سے تین اہم رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے،رانا ثنا ء اللہ اور  شاہد خاقان عباسی کوبڑا

 گزشتہ روز تھانہ صدر قصور کے علاقہ علی پارک سے اغواء ہونے والی 8سالہ طیبہ کا ڈراپ سین،

گزشتہ روز تھانہ صدر قصور کے علاقہ علی پارک سے اغواء ہونے والی 8سالہ طیبہ کا ڈراپ سین،

سیلفی لینے کی کوشش، مولانا فضل الرحمان شدید غصے میں آ گئے، کارکن کے ساتھ سٹیج پر ایسا کام کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، افسوسناک

سیلفی لینے کی کوشش، مولانا فضل الرحمان شدید غصے میں آ گئے، کارکن کے ساتھ سٹیج پر ایسا کام کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، افسوسناک

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا۔

’’ تحریک انصاف کا 126 دن کا دھرناکچھ بھی نہیں ‘‘ ہمارا سرپرائز کیسا ہو گا ؟ دو سے تین میں کیا ہونیوالا ہے؟ حکومت کو انتباہ جاری

’’ تحریک انصاف کا 126 دن کا دھرناکچھ بھی نہیں ‘‘ ہمارا سرپرائز کیسا ہو گا ؟ دو سے تین میں کیا ہونیوالا ہے؟ حکومت کو انتباہ جاری

آزادی مارچ کے شرکا کا فیصل مسجد پر دھاوا ، کیا نعرے بازی کرتے رہے ،مبینہ طور پر خواتین اور بچوں کو مارا بھی ۔۔ ویڈیو لنک میں دیکھیں

آزادی مارچ کے شرکا کا فیصل مسجد پر دھاوا ، کیا نعرے بازی کرتے رہے ،مبینہ طور پر خواتین اور بچوں کو مارا بھی ۔۔ ویڈیو لنک میں دیکھیں

نواز شریف کی صحت بہت خراب ہے ، مریم نواز

نواز شریف کی صحت بہت خراب ہے ، مریم نواز