03:37 pm
جے یو آئی (ف) نے بڑے سرپرائز کا اعلان کردیا

جے یو آئی (ف) نے بڑے سرپرائز کا اعلان کردیا

03:37 pm

اسلام آباد(مانیترنگ ڈیسک) حزب اختلاف کی جماعتوں کی رہبرکمیٹی کے کنوینئراکرم درانی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ 2 روز بعد نیارخ اختیار کرے گا، مارچ کے حوالے سے جلد سرپرائز دیں گے، اگلا مرحلہ ہم نے ابھی بتا دیا تو حکومت کاؤنٹر کرے گی۔ وہ آج یہاں پیپلزپارٹی کے رہنماء فرحت اللہ بابراور اے این پی رہنماؤں سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ اکرم درانی نے کہا کہ مارچ جاری رکھنے پر ہم سب متفق ہیں۔ رہبرکمیٹی مناسب وقت پر اپنے فیصلوں سے آگاہ کرے گی۔ اکرم درانی نے کہا کہ ہم نے جن تجاویز پر غورکیا ہے
۔انشاء اللہ آزادی مارچ 2 روز بعد نیارخ اختیار کرے گا۔ مارچ کے حوالے سے جلد سرپرائز دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے ہمارا سامان آٹا اور دوسرا سامان گیلا ہوگیا ہے، لیکن کارکن پرعزم ہیں،مارچ کے شرکاء قائد کی کال پر مزید بیٹھنے کو تیار ہیں۔ کارکنا ن نے کہا کہ ہم ایک مہینہ بھوکے بیٹھنے کو بھی تیار ہیں۔موسم کو دیکھتے ہوئے مزید انتظامات کررہے ہیں۔کارکنا ن کے لیے مزید کھانے کے اور دوسرے انتظامات بھی کررہے ہیں، ٹینٹ اور سارا سامان پہنچ رہا ہے۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ حکومت پر دباؤ پر بڑھ رہا ہے ابھی تو پہلا مرحلہ جاری ہے۔ اگلا مرحلہ ہم نے ابھی بتا دیا تو حکومت کاؤنٹر کرے گی۔ مزید برآں جمیعت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ملاقات کی۔ملاقات میں آزادی مارچ اور دھرنے کواٹھانے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے مطالبات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے مولانا کو مطالبات کی منظوری کیلئے کچھ تجاویز بھی دی ہیں۔ انہوں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد خوشخبری سنائیں گے، سب پرامید ہیں چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں ، انہوں نے ایک سوال ’وزیراعظم کے استعفے پر مولانا کو راضی کرلیا؟ کے جواب میں کہا کہ جلد اچھی خبریں دیں گے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ جس بات پر مولانا راضی ہوں گے، وہی بات ہوگی۔ مولانا کو بہت ساری تجاویز دی ہیں ،امید ہے بہترنتیجہ نکلے گا۔

تازہ ترین خبریں

نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ، نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ، نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شریک نہیں ہوں گی یا نہیں؟ بڑا فیصلہ کرلیاگیا

مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شریک نہیں ہوں گی یا نہیں؟ بڑا فیصلہ کرلیاگیا

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کے پانچ میں سے تین اہم رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے،رانا ثنا ء اللہ اور  شاہد خاقان عباسی کوبڑا

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کے پانچ میں سے تین اہم رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے،رانا ثنا ء اللہ اور  شاہد خاقان عباسی کوبڑا

 گزشتہ روز تھانہ صدر قصور کے علاقہ علی پارک سے اغواء ہونے والی 8سالہ طیبہ کا ڈراپ سین،

گزشتہ روز تھانہ صدر قصور کے علاقہ علی پارک سے اغواء ہونے والی 8سالہ طیبہ کا ڈراپ سین،

سیلفی لینے کی کوشش، مولانا فضل الرحمان شدید غصے میں آ گئے، کارکن کے ساتھ سٹیج پر ایسا کام کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، افسوسناک

سیلفی لینے کی کوشش، مولانا فضل الرحمان شدید غصے میں آ گئے، کارکن کے ساتھ سٹیج پر ایسا کام کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، افسوسناک

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا۔

’’ تحریک انصاف کا 126 دن کا دھرناکچھ بھی نہیں ‘‘ ہمارا سرپرائز کیسا ہو گا ؟ دو سے تین میں کیا ہونیوالا ہے؟ حکومت کو انتباہ جاری

’’ تحریک انصاف کا 126 دن کا دھرناکچھ بھی نہیں ‘‘ ہمارا سرپرائز کیسا ہو گا ؟ دو سے تین میں کیا ہونیوالا ہے؟ حکومت کو انتباہ جاری

آزادی مارچ کے شرکا کا فیصل مسجد پر دھاوا ، کیا نعرے بازی کرتے رہے ،مبینہ طور پر خواتین اور بچوں کو مارا بھی ۔۔ ویڈیو لنک میں دیکھیں

آزادی مارچ کے شرکا کا فیصل مسجد پر دھاوا ، کیا نعرے بازی کرتے رہے ،مبینہ طور پر خواتین اور بچوں کو مارا بھی ۔۔ ویڈیو لنک میں دیکھیں