03:39 pm
وزیر اعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے

وزیر اعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے

03:39 pm

بہار، اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے جبکہ 12 نومبر کو بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن منایا جائے گا، یوں ایک سال کی قلیل مدت میں پاکستان نے دنیا بھر کی سکھ برادری کو کرتاپور راہداری کا تحفہ دے دیاکرتارپور راہداری کھلنے پر سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، بھارتی شہر جالندھر میں پاکستانی پرچموں کی بہار آگئی، وجے کالونی میں کئی گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا
۔یاد رہے 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔14 مارچ کو اٹاری کے مقام پر پاکستان اور بھارت کے وفود کی سطح پر پہلے مذاکرات ہوئے اور 14 جولائی کو کرتار پور راہداری کے حوا لے سے واہگہ کے مقام پر اجلاس ہوا، دونوں ممالک کی ٹیکنیکل ٹیموں میں تین سے زائد ملاقاتیں ہوئیں اور انفراسٹرکچر پر اتفاق کیا گیا۔30 ستمبر کو پاکستان نے سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی لیکن فی یاتری 20 ڈالرز فیس کے معاملے پر ڈیڈ لاک پیدا ہوا۔ 21 اکتوبر کو بھارت نے پاکستان کی شرط مان لی اور 24 اکتوبر کو معاہدے کی تاریخ طے پا گئی۔پاکستان میں کرتارپور راہداری کا افتتاح دس نومبر کو ہو رہا ہے اور ٹوئٹر پر حکومتِ پاکستان کے سرکاری اکانٹ سے اس سلسلے میں چار نومبر کو ایک نغمہ جاری کیا گیا جسے افتتاحی تقریب کا سرکاری نغمہ قرار دیا گیا ہے۔چار منٹ طویل اس نغمے میں 37ویں سیکنڈ پر ایک پوسٹر دکھائی دیتا ہے جس پر خالصتانی رہنماں جرنیل سنگھ بھنڈراں والا، میجر جنرل صاحب سنگھ اور امریک سنگھ خالصہ کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔#

تازہ ترین خبریں

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا۔

’’ تحریک انصاف کا 126 دن کا دھرناکچھ بھی نہیں ‘‘ ہمارا سرپرائز کیسا ہو گا ؟ دو سے تین میں کیا ہونیوالا ہے؟ حکومت کو انتباہ جاری

’’ تحریک انصاف کا 126 دن کا دھرناکچھ بھی نہیں ‘‘ ہمارا سرپرائز کیسا ہو گا ؟ دو سے تین میں کیا ہونیوالا ہے؟ حکومت کو انتباہ جاری

آزادی مارچ کے شرکا کا فیصل مسجد پر دھاوا ، کیا نعرے بازی کرتے رہے ،مبینہ طور پر خواتین اور بچوں کو مارا بھی ۔۔ ویڈیو لنک میں دیکھیں

آزادی مارچ کے شرکا کا فیصل مسجد پر دھاوا ، کیا نعرے بازی کرتے رہے ،مبینہ طور پر خواتین اور بچوں کو مارا بھی ۔۔ ویڈیو لنک میں دیکھیں

نواز شریف کی صحت بہت خراب ہے ، مریم نواز

نواز شریف کی صحت بہت خراب ہے ، مریم نواز

مولانا کے تیور بدلنے لگے ، سیلفی کیلئے نوجوان آگے بڑھاتو مولانا نے اس کیساتھ کیا افسوسناک سلوک کیا ، ویڈیو دسامنےآگئی

مولانا کے تیور بدلنے لگے ، سیلفی کیلئے نوجوان آگے بڑھاتو مولانا نے اس کیساتھ کیا افسوسناک سلوک کیا ، ویڈیو دسامنےآگئی

عمران خان کا استعفیٰ نہیں ملاتو کیا ہوا۔۔۔فضل الرحمن کو بڑی کامیابی مل گئی، جاتے جاتے مولانا کیا کام کرنیوالے ہیں، حامد میر نے بڑی خبر دیدی

عمران خان کا استعفیٰ نہیں ملاتو کیا ہوا۔۔۔فضل الرحمن کو بڑی کامیابی مل گئی، جاتے جاتے مولانا کیا کام کرنیوالے ہیں، حامد میر نے بڑی خبر دیدی

مولانا فضل الرحمن وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئے،چوہدری برادران سے ملاقات میں نیا مطالبہ سامنے رکھ دیا

مولانا فضل الرحمن وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئے،چوہدری برادران سے ملاقات میں نیا مطالبہ سامنے رکھ دیا

ہم سخت سردی میں کھلے آسمان تلے چھوڑ کر مولاناصاحب کنٹینر میں حلوہ کھارہے ہیں

ہم سخت سردی میں کھلے آسمان تلے چھوڑ کر مولاناصاحب کنٹینر میں حلوہ کھارہے ہیں