05:19 pm
اسحاق ڈارکی جائیداد کی نیلامی، نیب کوبڑی کامیابی مل گئی، احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ کے اثاثوں کےحوالے سے اہم فیصلہ سنادیا

اسحاق ڈارکی جائیداد کی نیلامی، نیب کوبڑی کامیابی مل گئی، احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ کے اثاثوں کےحوالے سے اہم فیصلہ سنادیا

05:19 pm

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کی جائیداد کی نیلامی روکنے کی درخواست کو مسترد کردیا، جس کے ساتھ ہی قومی احتساب بیورو (نیب) کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی جائیداد کی نیلامی کی اجازت مل گئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحٰق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحٰق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔واضح رہے کہ اسحٰق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحٰق نے سابق وزیرخزانہ کی جائیداد کی قرقی و نیلامی کو چیلنج کیا تھا اور اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ اسحٰق ڈار نے
لاہور کی یہ جائیداد انہیں تحفے میں دی تھی۔تاہم تبسم اسحٰق عدالت میں اس جائیداد کے تحفے میں ملنے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکیں، جس کے بعد عدالت نے آج محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست کو مسترد کردیا۔ساتھ ہی عدالت نے گھر پر چھاپے کے دوران بنائی گئی نیب کی ویڈٰو کی فراہمی سے متعلق بھی درخواست کو مسترد کردیا جبکہ تبسم اسحٰق ڈار کی اکاؤنٹس سے رقوم نکلوانے کی درخواست پر بھی فیصلہ موخر کردیا، جسے 13 نومبر کو سنایا جائےگا۔واضح رہے کہ اسحٰق ڈار 2017 سے بیرون ملک ہیں اور احتساب عدالت انہیں مفرور قرار دے چکی ہے، وہ علاج معالجے کے سلسلے میں لندن گئے تھے، جس کے بعد سے وہ اب تک وہیں مقیم ہیں۔