05:45 am
منتخب حکومت کے استعفے کا مطالبہ قبول نہیں، چودھری پرویز الہیٰ

منتخب حکومت کے استعفے کا مطالبہ قبول نہیں، چودھری پرویز الہیٰ

05:45 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ منتخب حکومت کے استعفے کا مطالبہ قبول نہیں، اس کے علاوہ ہر معاملے پر بات ہو سکتی ہے۔ باقی معاملات پر کافی پیشرفت ہوئی ہے۔ حتمی نتیجے پر جانے کیلئے دو چیزیں رہ گئی ہیں۔ کوشش ہے جلد ازجلد یہ چیزیں حل ہو جائیں۔چودھری پرویز الہیٰ نے کہا
کہ آزادی مارچ مولانا فضل الرحمان کی بڑی کامیابی ہے۔ لوگوں کی نظروں میں وہ اپوزیشن لیڈر ہیں۔ یہ واحد دھرنا ہے جس میں املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔ آزادی مارچ کے دوران ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوئی۔ ثابت ہو گیا ہے کہ لڑائی جھگڑے کے بغیر بات منوائی جا سکتی ہے۔