07:08 am
آزادی مارچ کے شرکا کا فیصل مسجد پر دھاوا ، کیا نعرے بازی کرتے رہے ،مبینہ طور پر خواتین اور بچوں کو مارا بھی ۔۔ ویڈیو لنک میں دیکھیں

آزادی مارچ کے شرکا کا فیصل مسجد پر دھاوا ، کیا نعرے بازی کرتے رہے ،مبینہ طور پر خواتین اور بچوں کو مارا بھی ۔۔ ویڈیو لنک میں دیکھیں

07:08 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزادی مارچ کے شرکا اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں ۔ آج اس حوالے سے تازہ ترین جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آزادی مارچ کے شرکا فیصل مسجد میں موجود ہیں اور وہاں سخت نعرہ بازی جا رہی ہے ۔ پہلے نعرہ مارا جا تا ہے’’ بے شرم بنے حیائی ، پی ٹی آئی ، پی ٹی آئی‘‘ ۔
اس کے بعد مارچ کے شرکا کہتے ہیں ’’قادیانیوں کا ہے ایک علاج ، الجہاد الجہاد‘‘ ۔ پھر نعرہ مارا جاتا ہے ’’ اسرائیل کا ہے ایک علاج ، الجہاد الجہاد ‘‘ ۔ پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن ڈاکٹر فرحان ورک نے ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مارچ شرکا کی جانب سے فیصل مسجد میں موجود خواتین اور بچوں کو مارا بھی گیا ہے ۔ ویڈیو ملاحظہ کریں :