01:33 pm
مولانا سے متعلق حقائق سامنے آئے تو عوام  اور میڈیا اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

مولانا سے متعلق حقائق سامنے آئے تو عوام اور میڈیا اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

01:33 pm

لاہور(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی رہنماء اورصوبائی وزیربرائے کالونیز فیاض الحسن چوہان کاکہناہے کہ مولانافضل الرحمٰن سےمتعلق حقائق سامنے آئے توعوام اورمیڈیااپنے کانوںکوہاتھ لگائیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیرنے دعویٰ کیاکہ میرے پاس مولاناسے متعلق بہت حقائق موجودہیں ،مولانافضل الرحمٰن سے متعلق حقائق سامنے آئے توعوام اورمیڈیااپنے کانوں کوہاتھ لگائیں گے۔فیاض الحسن چوہان کاکہناتھاکہ مذاکرات سوفیصدکامیاب ہوں گے کیونکہ مولانااستعفے سے وظیفے پرآچکے ہیں ۔مولاناکسی بھی شکل میں وظیفہ چاہتےہیں
۔ان کاکہناتھاکہ مولانااپنے تمام مطالبات سے پیچھے ہٹ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مولانادھاندلی کاگلہ شکوہ کرتے ہیں اوراچکزئی صاحب کے ساتھ کھڑے ہوتےہیں بلوچستان کے انتخابات میں اچکزئی صاحب مولاناکے امیدواروں سےہارے تھے۔صوبائی وزیرکاکہناتھاکہ 2014میں ہمارے خلاف دھرنے سے پہلے پکڑ دھکڑ کی گئی تھی جبکہ عمران خان نے مظاہرین کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا،وزیراعظم کی ہدایت پرمظاہرین کوسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں