03:03 pm
اکرم درانی کی باری بھی آگئی، نیب نے رہبر کمیٹی کے کنوینر کو طلب کرلیا

اکرم درانی کی باری بھی آگئی، نیب نے رہبر کمیٹی کے کنوینر کو طلب کرلیا

03:03 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی کو کل طلب کرلیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو چوتھی مرتبہ طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اکرم خان درانی کو ہاؤسنگ فاونڈیشن کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی کے پی اکرم خان درانی کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے مقدمات ہیں۔غیر قانی بھرتی کیس میں دو سرکاری افسران گرفتار ہو چکے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں مختار بخش اور عاطف ملک شامل ہیں۔
مختار بادشاہ پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن آفیسر ہیں۔ سابق ویر اعلیٰ اکرم خان درانی 21 نومبر تک عبوری ضمانت پر ہیں۔نیب راولپنڈی کے ذرائع سے بتایا ہے کہ ملزمان نے بھرتیاں غیر قانونی طریقے سے کی گئی تھیں۔آج بروز جمعرات اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے گا۔شرکائے اجلاس کو بتایا گیا کہ آزادی مارچ کے شرکا کو موسم کی سختیوں سے نمٹنے اور بارش سے بچاؤ کے لیے ٹینٹ اور کھانے پینے کا سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں