04:04 pm
بھارتی پنجاب کے سکھ رہنمائوں کا  بابا گرونانک یونیورسٹی پراجیکٹ پراظہار تشکر

بھارتی پنجاب کے سکھ رہنمائوں کا بابا گرونانک یونیورسٹی پراجیکٹ پراظہار تشکر

04:04 pm

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں امرتسر سے آنے والے سکھ رہنمائوں کے وفد نے ملاقات کی -صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردار مہندرپال سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے-امرتسر کے سکھ رہنمائوں کے وفد نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی پراجیکٹ پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا-
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردارمہندر پال سنگھ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان اور بھارت کی سکھ کمیونٹی کے دل جیت لئے-باباگرونانک یونیورسٹی کا منصوبہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تاریخی اقدام ہے-امرتسر سے آنے والے سکھ رہنمابکرم جیت سنگھ لاٹی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے -سکھ رہنما چرن جیت سنگھ نے کہاکہ بابا گرونانک یونیورسٹی خطے کا بہترین تعلیمی ادارہ بنے گی-سکھ رہنما بلجیت سنگھ نے کہاکہ پاکستان میں سکھ کمیونٹی کی صورتحال دیکھ کر رشک آتا ہے- سکھ رہنما ہرپریت سنگھ نے کہاکہ سردار عثمان بزدارجیسے سادہ اور منکسر مزاج وزیراعلیٰ سے ملکر دلی خوشی ہوئی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے امرتسر سے آنیوالے سکھ رہنمائوں کو با باگرونانک یونیورسٹی کے

تازہ ترین خبریں