07:32 am
کرتارپور راہداری کے افتتاح کا دن پوری دنیامیں بسنے والی سکھ برادری کےلئے تاریخی ہے،وزیراعظم عمرا ن خان

کرتارپور راہداری کے افتتاح کا دن پوری دنیامیں بسنے والی سکھ برادری کےلئے تاریخی ہے،وزیراعظم عمرا ن خان

07:32 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کو 10ماہ میں تصور سے حقیقت میں تبدیل کرنےوالوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں،کرتارپور راہداری کے افتتاح کا دن پوری دنیامیں بسنے والی سکھ برادری کےلئے تاریخی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کیلئے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کو 10ماہ میں تصورسے حقیقت میں تبدیل کرنےوالوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں،کرتارپور راہداری کے افتتاح کا دن پوری دنیامیں بسنے والی سکھ برادری کےلئے تاریخی ہے،
اسلام وقائداعظم کے تصور کے مطابق ہمارے دل دوسرے مذاہب کےلئے کھلے ہیں،آج کا دن خطے کے امن کےلئے ہماری کاوشوں کامنہ بولتاثبوت ہے،خطے کی خوشحالی اورآنےوالی نسلوں کاروشن مستقبل امن کی راہ میں پوشیدہ ہے،آج ہم راہداری کے ساتھ سکھ کمیونٹی کےلئے اپنے دل بھی کھول رہے ہیں،مسلمان جانتے ہیں کہ مقدس مقامات کی زیارت کتنی اہمیت کی حامل ہوتی ہے،سکھ برادری اپنے روحانی پیشوا کے مزار تک آسان رسائی چاہتی تھی۔

تازہ ترین خبریں