11:14 am
رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت فیصلے کی گھڑ ی آ گئی،انسداد دہشتگردی عدالت نے بڑا قدم اٹھا لیا

رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت فیصلے کی گھڑ ی آ گئی،انسداد دہشتگردی عدالت نے بڑا قدم اٹھا لیا

11:14 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نےرانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا ،تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی،عدالتی کارروائی شروع ہونے پرفاضل جج نے وکیل اے این ایف نے استفسار کیا کہ کیا رانا ثنااللہ کے کیس کا تمام ریکارڈ مکمل ہو چکا ہے؟وکیل اے این ایف نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثنااللہ کے کیس کا تما م ریکارڈ مکمل ہو چکا ہے ، رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اے این ایف نے موقع
 
پرکوئی کارروائی نہیں بلکہ آفس پہنچ کر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

تازہ ترین خبریں