04:16 pm
فلموں میں پاکستان کو دھمکیاں دینے والے سنی دیو ل نے پاکستان میں ماتھا ٹیک دیا، جانتے ہیں کیا کام کر ڈالا

فلموں میں پاکستان کو دھمکیاں دینے والے سنی دیو ل نے پاکستان میں ماتھا ٹیک دیا، جانتے ہیں کیا کام کر ڈالا

04:16 pm

نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک)فلموں میں پاکستان کو دھمکیاں دینے والے سنی دیو ل نے پاکستان میں ماتھا ٹیک دیا، جانتے ہیں کیا کام کر ڈالا ۔۔۔ مشہور بالی وڈ ایکشن ہیرو سنی دیول بھی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ سنی دیول ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر رُکن صوبائی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں۔ یہ جماعت اپنی پاکستان دُشمنی میں سب سے آگے ہے اور وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان میں بسنے والی اقلیتوں کا وجود مٹانے کے درپے ہو چکی ہے۔ سنی دیول خود بھی کئی مرتبہ پاکستان مخالف بیانات داغ چکے ہیں۔
اگرچہ بالی وڈ کے ایکشن ہیرو سنی دیول کی اداکارانہ صلاحیتوں کے سبھی معترف ہیں۔ وہ کئی دہائیوں سے اپنی مردانہ جسامت اور گرج دار آواز کے باعث برصغیر پاک و ہند کے لوگوں کے دِلوں پر راج کرتے رہے ہیں۔ تاہم پیسہ کمانے کی اندھی ہوس اداکاروں سے ایسے غلط کام بھی کرواتی ہے، جس کا خمیازہ اور نقصان کئی نسلوں کو بھُگتنا پڑتا ہے۔ سنی دیول اُن بھارتی فنکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے خلاف منفی پراپیگنڈے سے بھرپور فلموں میں کام کیا۔ بلکہ ایسی پاکستان مخالف فلموں میں کام کرنے کے لحاظ سے اُن کا نام سرفہرست ہے۔ سنی دیول کی جانب سے بارڈر جیسی متنازعہ فلم بھی کی گئی ، جس میں ایک بھارتی میجر کی 1965ء کی پاک بھار ت جنگ کے دوران نام نہاد اور فرضی بہادری کو موضوع بنایا گیا تھا، حالانکہ بعد میں ثابت ہو گیا کہ بھارتی میجر نے ساری کہانی خود کو اعلیٰ فوجی اعزاز دلوانے کے لیے گھڑی تھی۔ حقیقت میں اُسے اور اُس کے کمانڈ میں لڑنے والے فوجیوں نے پاکستانی افواج نے محاذ پر ایسی اذیت بھری شکست دی تھی کہ بھارتی فوجیوں کی اگلی کئی راتوں کی نیندیں اُڑ گئی تھیں۔ اسی طرح کی ایک اور فلم غدر بھی ہے جس میں سنی دیول ایک ایسے ہندو نوجوان کا کردار ادا کرتا ہے جسے ایک مسلمان لڑکی سے محبت ہو جاتی ہے تاہم 1947ء میں پاکستان بننے کے بعد وہ لڑکی پاکستان چلی جاتی ہے تو سنی دیول بھی اُس کی محبت میں پاکستان آجاتے ہیں۔ اس فلم میں پاکستانی سرکار اور عوام کا منفی امیج اُبھارا گیا تھا۔ اسی طرح سنی دیول کی ایک اور فلم ’دی ہیرو“ تھی جس کا موضوع بھی پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے بارے میں منفی پراپیگنڈوں اور ان کی کردار کشی کرنا تھا۔

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ، مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید