03:21 pm
میجرجنرل آصف غفورنےبھارتی وزیراعظم  کو واضح پیغا م بھجوا دیا

میجرجنرل آصف غفورنےبھارتی وزیراعظم کو واضح پیغا م بھجوا دیا

03:21 pm

راولپنڈی (ویب ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آ رمیجرجنرل آصف غفورکاکہناہے کہ ہندوتواکے بارے میں قائداعظم کے نظرئیے کے بارے میں آج بھار ت میں بسنے والی اقلیتوں کواحساس ہوگا۔میجرجنرل آصف غفورنے بابری مسجدکے فیصلےپرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ آج کے دن بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کویہ احساس ہوگاکہ ہمارے قائداعظم محمدعلی جناح کاہندوتوا کے بارے میں نظریہ بالکل درست تھااب انہیں بھارت کاحصہ رہنے کااورزیادہ افسوس ہوگا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے ماضی میں کی گئی ایک پریس کانفرنس کاکلپ بھی شیئرکیا
،اس کلپ میں ان کاکہناتھاکہ ہم مسلمان ریاست ہیں اوراسلام کے نام پربنے ہیں اس لیے انہیں ہمیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم کیساملک بنیں ،وہ سیکولر قسم کے ملک ہیں وہ توبن جائیں ،200ملین مسلمانوں کی وہاں کیاحالت ہے ،میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک تو ایسا ہے جس نے دوسرے مذہب کے احترام میں کرتار پور کھول دیا، پاکستان میں جتنے مندر اور گرجے ہیں ہم انہیں سکیورٹی دیتے ہیں لیکن ادھر بابری مسجد میں کیا ہوا ہے، انڈیا والے پہلے خود سیکولر بن جائیں اور ہمیں ایسے ہی برداشت کریں جیسے ہم ہیں۔خیال رہے کہ ہفتہ کے روز انڈیا کی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ تسلیم کیا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ پر کسی مندر کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ہے، اس اعتراف کے باوجود سپریم کورٹ نے یہ جگہ ہندوؤں کو دینے کاحکم دے دیا ہے جس کے باعث دنیا بھر کے مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے

تازہ ترین خبریں